کنٹونمنٹ کی حدود میں ترانوے غیر قانونی سائن بورڈز نصب ہیں، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) غیر قانونی سائن بورڈ کیس میں فیصل کنٹونمنٹ بورڈ نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی، کنٹونمنٹ کی حدود میں ترانوے غیر قانونی سائن بورڈز نصب ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ غیر قانونی سائن بورڈز سول ایوی ایشن کی اراضی پر نصب ہیں جن کی تعداد تینتیس ہے ، پاک بحریہ کی زمین پر اکتیس ، سٹیشن ہیڈ کوارٹر کی زمین پر چھبیس ، پاک فضائیہ کی اراضی پر دو جبکہ ریلوے کی زمین پر ایک غیر قانونی بل بورڈ نصب ہے۔

کنٹونمنٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالت کے حکم کے بعد کار ساز سے چودہ غیر قانونی بل بورڈز ہٹائے گئے جبکہ راشد منہاس روڈ اور عسکری سے بھی دس غیر قانونی سائن بورڈز ہٹا دیئے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ نے انتظامیہ کو شہر میں غیر قانونی سائن بورڈز ہٹانے کے لیے چھبیس اگست کی ڈیڈ لائن دی تھی۔