چیئرمین ایف بی آر کی تقرری کالعدم

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب کے چیئرمین علی ارشد حکیم کی تقرری غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین ایف بی آر کی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا۔

درخواست گزار اشفاق احمد جو کہ ایف بی آر میں افسر ہیں نے علی ارشد حکیم کی بطور چیئرمین تقرری چیلنج کر رکھی تھی۔ عدالت نے علی ارشد حکیم کو آٹھ اپریل کو کام سے روک دیا تھا۔ عدالتی فیصلے میں چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔