پاسپورٹس بحران پر قابو پالیا گیا

Passports

Passports

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ساڈھے چھ لاکھ پاسپورٹ پرنٹ کرکے متعلقہ افراد کوفراہم کردیئے گئے ، پاسپورٹس نہ ملنے سے پیدا ہونے والے بحران پر قابو پالیا گیا۔ یکم جون سے جو پاسپورٹ جاری ہوئے یا ہونگے ان کی معیاد پانچ سال ہوگی ذرائع کے مطابق نئے ڈی جی پاسپورٹس کے آنے کے بعد ارجنٹ فیس والے ساڑھے چار لاکھ پاسپورٹ تیار کرکے متعلقہ دفاتر کو بھیج دیئے گئے ہیں ، درخواست دہندگان وہاں سے وصول کرسکتے ہیں۔ جلد ہی بڑے شہروں اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور ،کراچی میں ہوم ڈیلیوری سسٹم کے تحت پاسپورٹ گھروں پرپہنچائے جائیں گے۔

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایک لاکھ ساٹھ ہزار پاسپورٹ بھیجے جاچکے ہیں۔ پاسپورٹ کی معیاد فیس بڑھائے بغیر پانچ سے دس سال کردینے سے ملک اربوں روپے کا نقصان پہنچا یا گیا۔ یکم جون سے جوپاسپورٹ جاری ہوئے یا ہونگے ان کی معیاد پانچ سال ہوگی اس سے ملکی خزانے کواربوں روپے کے نقصان سے بچالیا گیا۔

ایجنٹ مافیا کی کمر توڑدی گئی ہے، محکمے میں کرپشن میں خاصی حد تک کنٹرول کرلیا گیا ، حج پرجانے والے درخواست دہندگان کے پاسپورٹ پندرہ جون سے پہلے جاری کردیئے جائیں گے۔ نارمل فیسوں والے باقی ماندہ پاسپورٹ بھی انشا اللہ جون کے مہینے ہی تیارکرلئے جائیں گے۔ غیر مستحیقین کو جاری کئے گئے سرکاری پاسپورٹوں سے ملک کی بد نامی ہوئی۔