چیرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری کا نیو ایئر تقریب سے خطاب

راولپنڈی: چیرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے نیو ایئر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2014 سبز پرچم کے چاند کو 14 ویں کا چاند بنانے ،اتحاد ومحبت سے گزارنے کا عہد کیا جائے۔

قوم اس سال کچھ ایسی تدبیر کرے، مل کر ایک شہر محبت تعمیر کرے۔ خدا کرے پوری قوم کو نئے سال میں دھشتگردی و نفرت کی آگ نظر نہ آئے۔ آپس کی نفرتوں نے ہمیں بر باد کر کے رکھ دیا ہے۔ زمانہ بُرا نہیں ہوتا، بلکہ ہم اپنے اچھے دنوں کو خود ہی گنائوں کی نظر کر دیتے ہیں۔

یہ وقت باہمی لڑائیوں اور تعصبات کو ہوا دینے کا نہیں، بلکہ محبتوں کو فروغ دے کر ملک کو تبائی سے بچانے کا ہے۔ مسائل جمہوریت کی پہچان، ان کا حل جمہوریت کی شان ہوتی ہے۔ اظہار بخاری نے کہا اب کے برس کچھ ایسی تدبیر کرتے ہیں، مل کر ایک شہر محبت تعمیر کرتے ہیں، خزاں کی اُجاڑ شامیں نہ آئیں اس سال، اس بہار رُت کو زنجیر کرتے ہیں۔

عظیم قومیں چھوٹے چھوٹے اختلافات اور مسائل کو اپنے درمیان انتشار و نفاق کا باعث نہیں بننے دیتیں ۔قوم متحد ہو جائے، نئے سال کا آغاز اس تجدیدعہد کے ساتھ کیا جائے، تا کہ ماضی کا کوئی دھشتگرد ہمارے مستقبل کو آگ نہ لگا سکے۔