چیئرمین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی میں 100 روزہ عوامی خدمت مہم کا اعلان کر دیا

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی میں میونسپل سروسز کی بلا تعطل فراہمی، علاقائی ترقی اور بنیادی بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے بلدیہ کورنگی کے تحت 100روزہ عوامی خدمت مہم کا اعلان کردیا ۔مہم کے دوران بلدیہ کورنگی شاہ فیصل، ملیر، کورنگی اور لانڈھی زونز کی ایک یونین کمیٹی کو ماڈل یوسی بنا یا جائیگا اور بتدریج تمام یونین یوسی اور ضلع کورنگی کے چپے چپے میں تعمیر و ترقی اور بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے حوالے سے اقدمات کرکے مثالی معاشرے کا قیام یقینی بنایا جائیگا۔

بلدیہ کورنگی کے افسران و ملازمین کو تاکید کی کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور تندہی کے ساتھ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں عوامی خدمت کے حوالے سے فرائض میں غفلت ،لاپرواہی اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے جائزہ اجلاس اور 100روزہ عوامی خدمت مہم کے حوالے سے محکمہ جاتی سربراہان کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو ،سپرٹینڈنگ انجینئر غلام سرور چاچڑ ،XENایم اینڈ ای نثار احمد سومرو بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے ڈائریکٹرز ،ڈپٹی ڈائریکٹرزنے شرکت کی اجلاس میں 100روزہ عوامی خدمت مہم کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔

چیئرمین سید نیئر رضا نے کہاکہ مہم کے دوران علاقائی تعمیر و ترقی ،صفائی وستھرائی ،روشنی اور علاقائی سطح پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تعاون کے ذریعے فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتربنا نے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے اور اس کے ساتھ ضلع کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر اور بنیادی صحت کے مراکز کو فعال بنا یا جائیگا سید نیئر رضا نے محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا ئیں عوامی خدمت میں کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ ختم کرکے عوامی خدمت کو شعار بنا تے ہوئے علاقائی مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے کہاکہ علاقائی تعمیر و ترقی اور مسائل کا کاتمہ عوامی تعاون کے ذریعے ممکن ہے 100روزہ عوامی خدمت مہم کے دوران بلدیاتی امور میں عوامی شراکت داری کے لئے عوامی شعور کی بیداری کے حوالے سے ضلع کورنگی کے چاروں زونز میں سیمینار ،ورکشاپ اور تقریب کا اہتمام کیا جائیگا۔چیئر مین سید نیئر رضا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی اور میڈیکل دیپارٹمنٹ بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ درسگاہوں کی حالت کی بہتری ،اساتذہ اور طلبہ کے حاضری کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار کو بھی بہتر بنا ئیں محکمہ میڈیکل کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی میں بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام قائم تمام بنیادی صحت مراکز ،ڈسپنسریز ،ہسپتالوں کو فعال بنا کر عوام کو صحت کی بنیادی سہولت پہنچا نے کے لئے اپنا کردار ادا کریں انہوںنے کہاکہ اختیارات اور وسائل کو عوامی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائیگا عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو شہر کراچی کا مثالی ضلع بنایا جائیگا۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی