بچپن میں رشی کپور، جوانی میں سنجے دت پسند تھے: روینہ ٹنڈن

 Raveena Tandon

Raveena Tandon

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنی فلم ” شب ” کی تشہیری مہم کے دوران اپنے پسندیدہ اداکاروں کے حوالے سے کہا کہ بچپن میں رشی کپور کی بہت بڑی مداح تھی، جب تھوڑی بڑی ہوئی تو سنجے دت مجھے بہت پسند تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے سنجے دت کیساتھ 7 فلموں میں کام کیا، مجھے یقین نہیں ہوتا تھا کہ جو اداکار مجھے بے حد پسند ہے میں اسکے ساتھ کام کر رہی ہوں۔