چین کے ساحل پر ہمارا جہاز امریکا نے غرق کیا : ایران کا الزام

Hassan Rohani

Hassan Rohani

تہران (جیوڈیسک) ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ چین کے ساحل پر ایرانی آئل بردار جہاز سانچی امریکا نے ڈبوی اہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پورٹس اینڈ سیلنگ آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد راستاد نے بتایا کہ ہمیں چینی سمندر میں غرق ہونے والے جہاز کے عملے کے زندہ بچ جانے کی کوئی اُمید نہیں۔ عملے کے 32 میں سے دو بنگلہ دیشی اور باقی سب ایرانی تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بحری جہاز میں زور دار دھماکوں سے لگنے والی آگ اور زہریلی گیس کے اخراج سے تمام عملہ لقمۂ اجل بن گیا۔انہوں نے کہاکہ جہاز کو امریکا نے ایک سازش کے تحت حادثے سے دوچار کیا ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تیل بردار جہاز کا جنوبی کوریا کی طرف سفر کا تاثر غلط ہے۔

جہاز تیل کی بھاری مقدار لے کر شمالی کوریا جا رہا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا نے اسے ایک سازش کے تحت سمندر میں ڈبو دیا۔

ادھر ایرانی صدر حسن روحانی نے چینی سمندری حدود میں ایرانی تیل بردار جہاز کے حادثے کی فوری تحقیقات پر زور دیا ہے۔