کلاس کے زیراہتمام گوجرانوالہ میں کمیونٹی آگاہی سیشن

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ ( اقبال کھوکھر ) سینٹر فار لیگل ایڈ اسسٹنس اینڈ سیٹلمنٹ (کلاس) کے زیر اہتمام ایک روزہ کمیونٹی آگاہی سیشن کا انعقاد04 مارچ 2016 کو سینٹ زیوئیر چرچ، فرانسس آباد، گوجرنوالا میں ہوا، اس وقت کلاس عورت فائونڈیشن کے صنفی مساوات پروگرام کے تحت امریکی عوام اور ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تعاون سے ضلع لاہور میں صنفی بنیاد پر تشدد سے متا ثرہ خواتین کو مفت قانونی مدد اور اقلیتی خواتین / بچوں کے لئے پناہ گاہ اور آزادانہ مرضی سے شادی کرنے والے جوڑوں کو سہارا دینے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے ۔ کمیونٹی آگاہی سیشن میں 50 سے زائدمرد اور خواتین نے شرکت کی۔ پروجیکٹ کوارڈینیٹر نورین اختر(CLAAS) نے عورتوں کی زندگی،صحت،تعلیم اور خودمختاری کے حقوق کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین کے بارے میں بات چیت کی۔

اُنہوں نے واضح کیا کہ معاشرے میں صنفی نا برابری کی وجہ سے ہی عورتوں کے انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے۔ اِس ناروا سلوک اور تشدد کی وجہ سے معاشرے میں عورتوں کی خود مختاری ایک سوالیہ نشان ہے۔ مزید برآں اُنہوں نے کہا کہ عورتوںکے حقوق و تخفظ کے لئے بنائے گئے قوانین کی حوصلہ افزائی کی اور اس بات پر زور دیاکہ ان قوانین کو نافذ کرنے کی اَشد ضرورت ہے تا کہ صنفی مساوات پر مبنی ایک صحت مندمعاشرہ قائم ہو سکے۔ چرچ انچارج فاد ر اشرف گِل نے کلاس ادارہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموں کے انقعاد سے ہی صنفی مساوات پر مبنی خوشحال معاشرہ قائم ہو سکتا ہے۔ تقریب کے اختتام پرادارہ کلاس کے نیشنل ڈائریکٹر جناب جوزف فرانسس نے کہاکہ عورتوں کے حقوق سے متعلقہ قوانین کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صنفی برابری پر مشتمل ایک روشن خیال معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے انہوں نے تمام شرکأ،انتظامیہ چرچ انچارج کا شکریہ ادا کیا۔