وزیراعلیٰ سندھ سے کور کمانڈر کراچی کی ملاقات، شہرمیں جاری آپریشن پرتبادلہ خیال

Qaim ALI SHAH

Qaim ALI SHAH

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ اور کور کمانڈ کراچی کی ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان میں پیش رفت اور کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں شہر قائد میں امن وامان کی صورت حال اور کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور اس میں پیش رفت پر بھی بات چیت کئی گئی۔