کم جونگ سے بات چیت میں کوئی مسئلہ نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کا ایک اور یوٹرن، کم جونگ ان کو راکٹ مین کہنے والے ٹرمپ اب شمالی کوریا رہنما سے براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔

کیمپ ڈیوڈ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں کم جونگ سے بات چیت میں کوئی مسئلہ نہیں، امید ہے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا میں مذاکرات کے مثبت نتائج نکلیں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ہم پریشر نہ ڈالتے تو شمالی کوریا مذاکرت پر تیار نہ ہوتا۔

انہوں نے اپنے متعلق چھپی کتاب فائراینڈ فیوری کو بھی جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اور مصنف مائیکل وولف پر کڑی تنقید کی۔