کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر اکیلا رہ گیا ہوں: گورنر پنجاب

Governor Punjab

Governor Punjab

لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد رور کا کہنا تھا کہ ایچی سن کالج میں میرٹ کا بول بالا کرنے اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر اکیلا رہ گیا ہوں۔ ملک میں کرپشن بہت زیادہ ہے اور زیر و ٹالرینس کے بغیر کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔

قومی پالیسیاں بناتے ہوئے قومی مفاد کومقدم رکھنا چاہئے۔۔ گزشتہ بیس سال سے رو رہا ہوں کہ پاکستان کو قبضہ مافیا سے نجات دلوا دیں لیکن کسی نے اس جانب توجہ نہ دی۔ بیرون ملک پاکستانی سالانہ ملک میں 25 بلین ڈالر لاتے ہیں لیکن ان کو بھتہ خوری، مقدمات اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اگر امن و امان کے مسائل حل کردئیے جائیں تو اوور سیز پاکستانی ایک سال میں 50 بلین ڈالر پاکستان لا سکتے ہیں۔ دس سال سے زور دے رہا ہوں کہ اگلے پانچ سال میں بجلی کو لوگ بھول جائیں گے۔ ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے پینے کا پانی تک نایاب ہو جائے گا۔ لیکن حکومتیں نہ جانے کن منصوبوں کی تکمیل میں مصروف ہیں۔