کرپشن صرف مالی بدیانتی نہیں بلکہ یہ اخلاق و عمل کی پستی بھی ہے۔ مسرت جنید

jamaat e islami

jamaat e islami

کراچی : نائب ناظمہ جماعت اسلامی ضلع وسطی مسرت جنید نے کہا ہے کہ کرپشن صرف مالی بدیانتی نہیں بلکہ یہ اخلاق و عمل کی پستی بھی ہے۔ جب انسان اللہ کے احکامات کو رد کرکے اپنے احکامات جاری کرنے کی کوشش کرے تو پھر کرپشن ایجاد ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی ناظم آباد زون کے تحت منعقدہ اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام کا دور دراصل ان روشن ستاروں کا دور تھا جو امانت اور دیانت کے جوہر تھے اور جن اقوام میں یہ جوہر ہوں گے اور مال کی حرص نہ ہوگی اس قوم کی وجاہت سے دشمن بھی ڈریں گے۔

بعد ازاں نائب ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے دستور جماعت اسلامی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ اراکین اپنی صفوں کو درست رکھیں اور عوام سے رابطہ بڑھائیں۔ آخر میں کرپشن فری پاکستان کے حوالے سے قرارداد بھی پیش کی گئی۔