کرپشن کے خلاف پیپلز پارٹی کے سینئر جیالوں کی تیسرے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری

Badin Protest

Badin Protest

بدین (عمران عباس) حکومت سندھ کی جانب سے ضلع بدین میں بیروزگاروں کے لیئے دے جانے والے 400سی این جی رکشہ کی تقسیم میں ڈی سی بدین کی جانب سے مبینا کرپشن کے خلاف پیپلز پارٹی کے سینئر جیالوں کی تیسرے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے ضلع بدین میں بیروزگاروں کے لیئے دیئے جانے والے 400سی این جی رکشہ کی تقسیم میں مبینا کرپشن کے خلاف پیپلز پارٹی کے جیالوں کی جانب سے بدین پریس کلب کے سامنے تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا۔

اس موقع پر جیالوں نے ڈی سی بدین محمد رفیق قریشی کا پتلہ بھی بنیا جس پر مختلف قسم کے نعرے بھی لکھے ہوئے تھے، کارکنوں کا کہنا تھا کہ ڈی سی بدین نے اپنے من پسند لوگوں میں رکشہ تقسیم کرکے بیروزگار پی پی جیالوں کے ساتھ نا انصافی کی ہے۔

دوسری جانب انہوں نے چتاﺅ دیکر کہا کہ اگر ڈی سی بدین کو فوری ہٹاکر انکوائری نہیں کی گئی تو ہمارا احتجاج وزیر اعلی ھاﺅس تک جائے گا۔۔۔