ملک میں کرکٹ کی رونقیں بحال، اچھے کاموں کا کریڈٹ دینا چاہیے: نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) سری لنکا ٹیم کی لاہور آمد، سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی خوش، سعودی عرب سے لندن پہنچے تو ہیتھرو ائیرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ چار سال کے دوران ملک میں استحکام آیا، اٹھارہ سے بیس گھنٹے ہونے والی لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی۔

ملک میں کرکٹ کی رونقیں بھی واپس آ گئی ہیں، باقی سب جھوٹ فریب ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کس کے دور میں ترقی ہوتی ہے اور کون جھوٹ اور بہتان تراشی کر رہا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ استحکام نہ ہونے کی وجہ سے ملک پستی کی طرف جا رہا ہے۔