میں، جان کینیڈی کے قتل سے متعلق تمام دستاویزات کو منظر عام پر لاوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

نیویارک (جیوڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سابق صدر جان کینیڈی کے قتل سے متعلق تمام دستاویزات کو منظر عام پر لائیں گے۔

اس سے قبل ،کینیڈی کے قتل سے متعلق 54 سال سے “خفیہ” رکھی گئی 2 ہزار 800 سے زائد دستاویزات کو رائے عامہ کے لئے شائع کئے جانے کے بعد ٹرمپ نے دستاویزات کے ایک حصے کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم کل اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تاحال بہ قید حیات افراد اور ان کے پتوں پر مبنی فائلوں کے علاوہ تمام دستاویزات کو شائع کرد یا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے 35 ویں صدر جان کینیڈی 1963 میں ڈالاس میں ایک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے تھے اور قتل کے بعد پیش کی جانے والی سازش تھیوریوں نے سالوں تک ملک کے ایجنڈے کو مصروف رکھا تھا۔