ملک و قوم کیلئے جان دینے والے لوگ عظیم ہوتے ہیں۔ راجونی اتحاد

Pakistan Day

Pakistan Day

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم پاکستان کے موقع پر حکومت کی جانب سے پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم بختیار کو تحفہ بسالت اور امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے والے پنجاب کے سابق وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کو ہلال شجاعت ملنے پر ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی و دیگر نے کہا کہ زندگی کا بدل تو کچھ نہیں ہوسکتا مگر قوم کیلئے جان دیکر شہادت کے درجہ پر فائز ہونے والے لوگ انتہائی عظیم ہوتے ہیں جن کی عظمت ک اعتراف ہر سطح پر ہونا چاہئے۔

حکومت نے مریم بختیار ‘شجاع خانزادہ کی عظمت کے ساتھ سیاستدان پرویز بٹ ‘ انورعلی‘ سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین‘ اعجاز احمد مختار اور زیبا علی سمیت دیگر شخصیات کی خدمات کا بھی اعتراف کرکے یقینا ایک اچھی مثال قائم کی ہے جس کیلئے حکومت بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔