وہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام صحافیوں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ایک ضیافت دی گئی

Kamaliya

Kamaliya

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام صحافیوں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ایک ضیافت دی گئی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے ایم ڈی، ایم افضل چوہدری نے کہا کہ ثقافتی خلاء کو پُرکرنے کے لئے صحافیوں ، دانشوروں اور فنکاروں کو آگے بڑھ کر اپنا کردار سر انجام دینا چاہئیے۔ کیونکہ کلچر ہی ملکی ثقافتی اور سماجی روایات کو اُجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو انجنئیر ظہیر عباس چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آرٹ اور کلچر کا فروغ سماجی ، ثقافتی، معاشرتی ، لسانی اور تہذیبی اقدار کا ضامن ہے۔ اس ضمن میں ان سے منسلک اداروں بالخصوص آرٹس کونسلز ، سوسائٹیز اور صحافتی اداروں کو جدید بنیادوں اور عصری تقاضوں کے ساتھ مستقبل کے رجحانات بھی پیش نظر رکھنا ہوں گے۔ آرٹ اور کلچر کے فروغ اور اسکی رغبت اور اس کے دائرہ عمل کو مزید وسیع کرنے اور اس کو قومی رنگوں میں سمونے سے وسیع پیمارنے پر ترویج کرنے اور اسے قومی اُمنگوں کا ترجمان بنانے کے لئے موجودہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے ملک و ملت کے مفاد میں پیش رفت کی جا سکتی ہے۔ تقریب میں معروف صحافی ڈاکٹر محمد ندیم، سردار عبد الرحمن ڈوگر، عابد قریشی، عبد الواحد، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ثقافت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافت کسی بھی ادارے کی کامیابی کا بہترین موجب ہے۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی محمود طاہر وٹو ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستانی کلچر جس نے شعوری طور پر نسلی اور قومی حد بندیوں کی قیود کو توڑا ہے پاکستان فی الحقیقت تہذیب و ثقافت کا قدیم ترین گہوارہ ہے۔ اور کوئی بھی قوم مضبوط اس وقت بنتی ہے جب اسے بھر پور طور سے یہ معلوم ہو کہ اسکی ثقافت اور کلچر کیا ہے۔ اور وہ اپنے اس کلچر کا اظہار اپنی ہی زبان میں کرتی ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ سے فیصل آباد جانے والی ویگن دھند کے سبب حادثہ کا شکار، ڈرائیور جاں بحق 12 مسافر زخمی ۔تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے 713 گ ب سے فیصل آباد جانیوالی مسافر کوچ فیصل آباد روڈ پر دھند کے سبب سڑک کنارے کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ویگن کا ڈرائیور ارشد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 12 مسافر شدید زخمی ہو گئے جن میں تین کی حالت نازک بیا ن کی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں زیادہ تر تعداد کمالیہ کی رہائشی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میںزیر تعلیم طالبات کی بیان کی جا رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) عوام کی خدمت میرا مشن اور منشور ہے اگر حلقے کی عوام نے آئندہ الیکشن میں منتخب کر کے خدمت کا موقع دیا تو حلقے کی تقدیر بدل دوں گا۔ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 88پیر سید آصف علی شیرازی نے اپنی رہائش گاہ 715 گ ب میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ ا نہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کا منشور اور جذبہ لے کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے موجودہ منتخب نمائندوں نے عوام سے جو وعدے کیئے تھے وہ پورے نہیں کیئے اِن شاء اللہ آئندہ الیکشن میں حلقہ کی عوام نے منتخب کیا تو بھر پور جذبے اور ایمانداری کے ساتھ حلقے کی عوام کی تقدیر بدلوں گا۔