تھانہ گلیانہ کے علاقے میں ڈکیٹیوں میں ملوث گینگ گرفتار

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان) تھانہ گلیانہ کے علاقے میں ڈکیٹیوں میں ملوث گینگ گرفتار۔ چار رکنی گینگ کی گرفتاری سے علاقہ میں امن برپا ء ہو گیا تفصیل کے مطابق تھانہ گلیانہ کے ایریا میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم عمران ولد احسان سکنہ گلیانہ ۔قمر شاہ ولد جابر شاہ۔جابرولد پرویز سکنہ گوجر کوٹلہ ۔اور حافظ عماد الدین سکنہ چک بختاور کو تھانہ گلیانہ کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے گرفتار کر لیا۔

پولیس تھانہ گلیانہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔ادھر معلوم ہو ا ہے کہ دو ماہ قبل نوبل کرنسی ایکسچینج میں کی گئی ڈکیتی میں ملوث ایک ملزم کو تھانہ کڑیانوالہ نے گرفتار کر لیا ہے ۔اس کے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔