پیرمحل کی خبریں 29/7/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) پنامالیکس کا فیصلہ پاکستان کی بقاء کے لیے تاریخی ثابت ہونے سمیت کرپٹ سیاستدانوں کے لیے تبدیلی کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا جے آئی ٹی کے اراکین نے اور ججوں نے جرات بہادری سے تاریخی فیصلہ دے کر پاکستان میں کرپٹ افراد کے خلاف قانون آئین کی راہیں متعین کرکے قانون کا بول بالا کردیا ان خیالات کا اظہار میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ صوبائی راہنما پاکستان تحریک انصاف نے میاں نوازشریف اور ان کے خاندا ن کی نااہلی پر اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا حکمرانوں کامعاشی ایجنڈاقومی اداروں، ناداروں اورمزدوروں کے گلے کاپھندابن گیاتھا پاکستان میںجمہوریت کے نام پرشہنشائیت کادوردورہ ہے میاں نوازشریف اور ان کے خاندا ن نے چند سالوں میں اپنے اثاثہ جات میں ناقابل یقین حدتک اضافہ کرلیا اگر نوازحکومت مدت کرتی تو پاکستان کی سالمیت کو سخت خطرات لاحق ہوجاتے کیونکہ ازلی دشمن بھارت اور ان جاسوسوں کا نیٹ ورک کا کاروبار نواز شریف کی شوگر ملزوں سے رہا انہوںنے کہا عوام کو سنہری خواب دکھا کر اقتدار میں آنے والوں نے عوام کا استحصال شروع کر رکھا تھاشاہ خرچ حکمرانوں نے عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے سرکاری دورے اور دیگر پروٹوکول کے مزے لوٹنے سمیت اپنے اکائونٹس کو بھرا عوام کو ریلیف نام کی کوئی چیز نہیں ملی بلکہ ان کے منہ سے آخری نوالہ تک بھی چھین لیا گیا انہوںنے کہا احتساب کا سارا کریڈٹ قائد عمران خان کو جاتاہے جنہوںنے طویل جدوجہد کرکے نہ صرف میاں نوازشریف اور ان کی فیملی کی لوٹی ہوئی دولت کو بے نقاب کیا بلکہ میاں نوازشریف اور ان کی فیملی کو احتساب کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا انہوںنے کہا ملک کی دولت لوٹ کر رقم باہر بھیجنے والے تمام کرپٹ سیاستدان اب احتساب کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے کیونکہ پاکستان کے سب سے بڑے کرپٹ سیاستدان میاں نوازشریف اور ان کی فیملی کا احتساب ہوا ہے تو ان کی طرح کے دیگر سیاستدان کیسے بچ سکتے ہیں

پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کی دیسی مرغیاں چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر670/11گ ب کے رہائشی محمد شعیب ولد محمد شریف قوم جٹ گوپے را نے اپنے گھر میں شیڈ بناکردیسی مرغیاں رکھی ہوئی ہیں رات کو نامعلوم چور شیڈ کا تالا توڑکر دروازہ کھول کر 200عدد مرغیاں دیسی مالیت ایک لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے فارمر نے تھانہ پولیس کو نامعلوم چوروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی

پیرمحل ( نامہ نگار ) سپریم کورٹ کافیصلہ تاریخی فیصلہ ہے جس کوسنہری حروف میں لکھاجائیگا وزیراعظم اوران کی فیملی کی نااہلی کے فیصلے پرپوری قوم کومبارکباددیتے ہیںوزیراعظم اوران کی فیملی کے نام ای سی ایل لسٹ میں شامل کئے جائیں ان خیالات کااظہار میجر احمد نواز ضلعی راہنما پاکستان تحریک انصاف ودیگرنے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ وزیراعظم اوران کی فیملی کی طرف سے کی گئی کرپشن لوٹ مار کوسپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان نے حکمت عملی سے نہ صرف بے نقاب کروایا بلکہ لوٹی ہوئی دولت کا حساب بھی ایماندار ٹیم کے ذریعے پوری قوم کے سامنے مانگا سپریم کورٹ کے فیصلے کوسنہری حروف سے لکھا جائیگا جس پرہم سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے معززجج صاحبان سے التماس کی کہ نوازشریف اورانکی فیملی کے بعداب کرپٹ بیوروکریسی سمیت کرپشن میں ملوث تمام طبقات کے خلاف بے رحمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے اورکرپشن کے تمام کیس ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں