دپیکا پڈکون دوبارہ تاریخی کردار ادا کرنے کو تیار

Deepika Padukone

Deepika Padukone

لاہور (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون ایک بار پھر تاریخی کردار نبھانے کو تیار ہیں۔ نئی تاریخی فلم پدماوتی میں اداکارہ راجستھانی لوک رقص کریں گی اور اس فلم کا معاوضہ اداکارہ کو 12 کروڑ ملے گا۔

ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی تاریخی فلم پدماوتی میں دپیکا اب راجستھانی ڈانس کا ٹرکا لگائیں گی۔

نئی فلم میں دپیکا رانی پدماوتی جبکہ رنویر سنگھ علاؤ الدین خلجی کا کردار نبھائیں گے۔

بالی وڈ ذرائع کے مطابق اس فلم کا بجٹ دو سو کروڑ ہوگا۔ فلم میں دپیکا کا معاوضہ 12 کروڑ جبکہ رنویر 8 کروڑ لیں گے۔