ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، بچہ جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکے کی زد میں آ کر ایک کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کےعلاقے کوڑدان میں ایک بچہ بھیڑ بکریاں چرا رہا تھا، اس دوران اچانک اس کا پاؤں بارودی سرنگ پر آگیا، جس سے زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 10 سالہ کمسن بچہ گل بہار بگٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملنے پر لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا، جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ، لیویز حکام واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔