ڈی ایم سیز نے روڈ کٹنگ کی مد میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا

Road Cutting

Road Cutting

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی ایم سیز نے روڈ کٹنگ کی مد میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا ۔مالی سال 2015ء تا 2016ء میں ڈی ایم سیز کی حدود میں مختلف یوٹیلٹی اداروں نے روڈ کٹنگ کی۔

لیکن اس کی مد میں اداروں سے آنے والی روڈ کٹنگ کی رقوم خزانے میں جانے کے بجائے با لا بالا غائب کردی۔بلدیہ شرقی گلشن اقبال ٹائون کی حدود میں دو رویہ شاہراہ کی تین اطراف روڈ کٹنگ کی گئی لیکن اس کی مرمت نہیں کی جاسکی جبکہ بارش ہونے کی صورت میں روڈ کٹنگ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ حادثات کا بھی باعث بنے گی۔

جبکہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز نے بھی بارشوں کی پیشنگوئی کے باوجود تاحال سڑکوں کی مرمت کے کاموں کا آغاز نہ کرسکی۔