مشر فری ڈسپنسری کے افتتاح میں پاکستان ہومیوپیتھک سوسائٹی ڈنگہ کا تعاون مثالی تھا۔ ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Dr Tasawar Hussain Mirza

Dr Tasawar Hussain Mirza

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹ) مشر فری ڈسپنسری کے افتتاح میں پاکستان ہومیوپیتھک سوسائٹی ڈنگہ کا تعاون مثالی تھا۔ PHS ڈنگہ کی طرف سے کوالیفائڈ ڈاکٹرز اور مستند ادویات کی وجہ سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ممکن ہوا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہانیک کام میں اللہ پاک مدد کرتا ہے۔

یہ اللہ پاک کی مدد کا اثر تھا جو PHS ڈنگہ نے بروقت ادویات اور ڈاکٹرز مہیا کئے ہیں اگر PHS ڈنگہ کا تعاون نہ ہوتا تو شاید مشر فری ڈسپنسری اور فری میڈیکل کیمپ نکودر ممکن نہ ہو سکتا۔ انہوں نے ڈاکٹر خالد محمود خاں ، ڈاکٹر مشتاق مغل ، ڈاکٹر جاوید بھٹی ، ڈاکٹر امان اللہ تارڈ اور ڈاکٹر محمدوقاص سمیت سب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گزشتہ روز مشر فری ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر رہنمائی و تعاون کیا۔