منشیات فروشی سے منع کرنے پر پانچ افراد نے فائرنگ کر کے اللہ وسایا کو قتل کر دیا

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) منشیات فروشی سے منع کرنے پر پانچ افراد نے فائرنگ کر کے اللہ وسایا کو قتل کر دیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقتول کی والدہ حیات بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی آبادکے محلہ میاں رشید والا کی رہائشی حیات بی بی نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ محمد رمضان عرف ،مانی، اللہ وسایا عرف بھائی، شاہد عرف شاہدی، سلمان عرف شانی اور سید محمد نے میرے 38 سالہ بیٹے اللہ وسایا کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیااور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ جو ہسپتال لیجاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

وجہ عناد یہ ہے کہ ملزمان محلہ میں منشیات فروشی کرتے ہیں اور میرا بیٹا انہیں منع کرتا تھا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقتول کی والدہ حیات بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

محمد عمران سلفی
صدر پریس کلب مصطفی آباد
للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126