عید میلاد النبیۖ کے جلوس میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں و صحافیوں کی شرکت

MUSTAFA ABAD

MUSTAFA ABAD

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عید میلاد النبیۖ کے جلوس میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں و صحافیوں کی شرکت، احتتام پر جلوس میں کردار ادا کرنے والوں میں شیلڈیں تقسیم کی گئی، پولیس کی طرف سے سیکورٹی بہترین انتظامات، تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنت مصطفی آباد کے زیر اہتمام مصطفی آباد میں عید میلاد النبیۖ کا مرکزی جلوس جامعہ مسجد عائشہ سے شروع ہوکر شہر کا چکر لگانے کے بعد لاری اڈا مصطفی آباد میں احتتام پذیر ہوا،جلوس کی قیادت باباجی الیاس قادری المعروف بابا جی سرکارنے کی، جلوس میں میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے چیئرمین میاں عبدالخالق،پیر سید علی حیدر شاہ، پیر سید منشا عباس بخاری، سابقہ مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری الیاس خاں،رہنما تحریک انصاف حسن علی خان، چوہدری عرفان سندھو، صدر انجمن تاجران مصطفی آباد بائو غلام رسول، میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے کونسلرز شفقت باری، رانا شہزاد عرف رانا کالا، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، علما جماعت اہلسنت سمیت مذہبی، سیاسی ، سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، علما کرام نے عید میلاد النبیۖ کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا، پیر سید علی حیدر شاہ بخاری مصطفی آباد میں عید میلاد النبیۖ٫ کے جلوس کے احتتام پر دعا کروا رہے ہیںجبکہ کوریج کرنے والے صحافیوں ، بازاروں کو سجانے والے افراد کو شیلڈیں بھی دی گئی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)اڈھے چھ سالہ یتیم بچی سے زیادتی کی کوشش، نانا کی مدعیت میں مقدمہ درج،ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں الگوں والا واڑہ کے رہائشی الہ دین نے تھانہ مصطفی آباد میں درج مقدمہ میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارے گائوں کے ہی نوجوان نے میری اڈھے چھ سالہ یتیم بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جسے سائیکل پر بٹھا کر کماد میں فصل میں لیجا کر زیادتی کی کوشش کرنے لگا شور کی آواز ن کر جب ہم موقع پر پہنچنے تو ملزم بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نانا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی،ملزم کو گرفتار کر لیا ہے تفتیش میرٹ پر ہو گی ایس ایچ او افضل ڈوگر ،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126