عید کا تیسرا دن، بچوں نے سیر سپاٹے کا پروگرام بنا لیا

Eid Third Day

Eid Third Day

لاہور (جیوڈیسک) عید ابھی باقی ہے، بچوں نے سیرسپاٹے کا پروگرام بنالیا اور صبح ہی تفریحی مقامات کا رُخ کر لیا۔ خواتین نے ناشتے کے فوری بعد آج کے پکوانوں کی تیاری بھی شروع کر دی، بڑی عید کے بڑے مزے ، ابھی آج کا دن باقی ہے، پہلے دو روز قربانی کی، گوشت بانٹنے اور عزیز رشتہ داروں سے ملنے میں گزرا۔تیسرے دن کی پلاننگ بھی پہلے سے کرلی گئی، بچوں کے ساتھ آج خوب ہلہ گلہ ہوگا، کوئی ضد کرکے چڑیا گھر لے آیا، پارکس اور تفریحی مقامات میں بھی صبح ہی رش لگ گیا جہاں بچوں کے ساتھ بڑے بھی موج مستی میں شریک ہیں۔

کوئی جھولے لینے میں مصروف ہے ، کسی کو اپنی باری کا انتظار ہے۔ بچہ پارٹی الگ سے ٹولیوں کی شکل میں اپنے عید میلے میں مصروف ہے۔

گھروں میں خواتین نے تیسرے روز کے پکوانوں کی تیاریاں شروع کر دیں ۔ ہر کسی کی فرمائش پر ڈش بنے گی ، رات تکے کباب کھائے تھے ، اب مٹن بریانی اور کڑاہی کامزہ لیں گے ۔ رات کو باربی کیو کا پروگرام ہے جس کے لیے مردوں نے ذمہ داری سنبھال لی ۔ وہ دوستوں سے گپ شپ بھی لگائیں گے اور تیاری بھی کریں گے۔