بزرگ پنشنرز کا نیشنل بینک بدین کے سامنے روضے کی حالت میں پنشن کی عدم آدائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Badin News

Badin News

بدین (عمران عباس) بزرگ پنشنرز کا نیشنل بینک بدین کے سامنے شدید گرمی میں روضے کی حالت میں پنشن کی عدم آدائیگی کے خلاف بدین حیدرآباد روڈ بلاک کر کہ احتجاجی مظاہرہ۔

تفصیلات کے مطابق سینکڑوں بزرگ پنشنرز نے غنی ابڑو، ربڈنو ابڑو کی قیادت میں نیشنل بینک کے منیجر اور انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ سندھ حکومت نے 20 روزے کو تنخواہیں اور پنشن جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اسکے باوجود نیشنل بینک بدین کی انتظامیہ انہیں دھتکار رہی ہے جسکی وجہ سے سینکڑوں خواتین اور بزرگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے انتظامی نااہلی اور بے حسی کی وجہ سے بزرگ شہری شدید گرمی میں بھی احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے نیشنل بینک بدین کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔