سماج دشمن عناصر کی سرپرستی کرنے کے الزام میں تین پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) سماج دشمن عناصر کی سرپرستی کرنے کے الزام میں تین پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف، چار اہلکاروں کو جبری ریٹائرڈ کردیا گیا، ایس ایس بدین ابرار حسین نیکوکارہ نے ضلع بدین میں فرائض میں غفلت کرنے پر 42 پولیس افسران و اہلکاروں کو مختلف سزائیں دے دیں۔

سماج دشمن عناصر کی سرپرستی کرنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف ایک سب انسپیکٹر اور ایک اسسٹنٹ سب انسپیکٹر سمیت آٹھ اہلکاروں کو شوکاز نوٹس چار اہلکاروں کو جبری ریٹائرڈ 13پولیس اہلکاروں کو ناقص کارکردگی پر اظہار وجود کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

جبکہ ایک انسپیکٹر، دو سب انسپیکٹر سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے، فرائض سے غفلت کے مرتکب چھ اہلکاروں کا کواٹر کارڈ میں بند کردیا گیا، ایس ایس پی بدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے اور جرائم پیشہ کاروائیوں میں ملوث اہلکارں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔

جبکہ آئندہ بھی ان کاموں میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، سزائیں پانے والوں میں انسپیکٹر دھنی بخش مری، سب انسپیکٹر خدابخش پنہور، سب انسپیکٹر اسماعیل جت، اسسٹنٹ سب انسپیکٹر وزیر علی راجڑ اور اسسٹنٹ سب انسپیکٹر ذوالفقار شر شامل ہیں۔