انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی

England vs Sri Lanka

England vs Sri Lanka

چیسٹر لی (جیوڈیسک) دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم چائے کے وقفے سے پہلے چار سو پچھتر رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

دنیش چندی مل ایک سو چھبیس رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کُک نے چوکا لگا کر دس ہزار رنز مکمل کیے۔

وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے کم عمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔ انگلینڈ نے نو وکٹ سے کامیابی سمیٹ کر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی۔