یورپی یونین کو پاکستانی پھلوں کی برآمد پر پابندی کا خطرہ ٹل گیا

Fruits

Fruits

کراچی (جیوڈیسک) یورپی یونین کو پاکستانی پھلوں کی برآمد پر پابندی کا خطرہ ٹل گیا، فروٹس اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالوحید کا کہنا ہے کہ معیار میں بہتری سے پھلوں کی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایک بیان میں عبدالوحید نے کہا کہ ہاٹ واٹر پلانٹس سے پھلوں کی شیلف لائف میں اضافہ ہوا ہے، حکومت کے بہتراقدامات سےآم کی برآمد نمایاں طور پر بڑھی ہے۔

رواں سال 6 ہزار 85 ٹن آم یورپ اور 12 ہزار 878 ٹن آم ایران برآمد کیے گئے، بہتر پیکیجنگ کے باعث متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں آم کی ریکارڈ قیمت ملی۔

عبدالوحید نے کہا کہ پھلوں کی برآمدات میں اضافے کے لیے وزیر اعظم کے دیے گئے روڈ میپ کا تسلسل ضروری ہے۔