ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، ایم اے تبسم

Lahore

Lahore

لاہور: کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) کے مرکزی صدرایم اے تبسم نے کہا ہے کہ ہم نصابی سر گرمیاں طلبہ کی پو شیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کر دار ادا کر تی ہیں۔

اساتذہ اور والدین طلبہ کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دے کر انہیں مستقبل کا بہترین رہنما بنا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے توقیراسلامیہ گرلزڈگری کالج میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

ایم اے تبسم نے کہا کہ ہم پاکستان کا مستقبل تابناک اور روشن صرف اسی صورت بنا سکتے ہیں کہ تعلیم ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہو۔ تاکہ نئی نسل ترقی یافتہ اقوام عالم کی صف میں کھڑی ہو سکے۔

سیکرٹری اطلاعات
0332-4105974