فیصل آباد پولیس نے صنعتی شہر کو پولیس سٹیٹ بنا کر رکھ دیا ہے۔ چوہدری ظفر اقبال

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : انصاف بزنس فورم کے چیئرمین چوہدری ظفر اقبال سندھو سرپرست اعلیٰ اجمل چیمہ ‘جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض ‘سینئر وائس چیئرمین رانا سکندر اعظم خاں ودیگر عہدیداران عبداللہ دمڑ ‘ریاض کموکا ‘ندیم صادق ڈوگر ‘میاں طیب ‘ظریف نیازی ‘جبار شاہ’میاں معین الدین نے کہا ہے کہ عید سے 3 روز قبل اور عید کے بعد سے لیکر آج تک فیصل آباد پولیس نے صنعتی شہر کو پولیس سٹیٹ بنا کر رکھ دیا ہے۔

بچوں کو عیدی کے نام پر پکڑنا اُن کے سڑکوں پر کان پکڑوانا بعد میں والدین کو بلا کر عیدی لیکر چھوڑ دینا یہ کہاں کا انصاف ہے اُنہوںنے کہا کہ ون ویلنگ کرنیوالوں کی تعداد آٹے میں نمک برابر ہے مگر افسوس کہ بچوں کو یوں پکڑا جاتا ہے جیسے یہ تعداد نمک میں آٹے برابر ہو ‘ایک اندازے کے مطابق اعلیٰ افسران کو اگر ایک طرف کر دیا جائے تو ایک ایک کانسٹیبل نے کم از کم 10سے 20ہزار کی دیہاڑی لگائی جو کہ ظلم کی انتہا ہے ‘خود کو خادم اعلیٰ کہنے والے عوام کو صرف یہ بتادیں کہ یہ کونسی عوام کی خدمت کی جارہی ہے اگر ان کو اس سارے معاملے میں سے کوئی حصہ ملتا ہے تو پھر ٹھیک ہے اگر نہیں ملتا تو پھر وہ اپنی مجرمانہ خاموشی توڑ کر اس لوٹ مار کا ایکشن لیں تاکہ عوام میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔