فیصل آباد کی خبریں 9/7/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما رانا سیف خالد نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، وہ دالیں جو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 100 روپے کلو سے بھی کم تھیں آج 200 روپے کلو میں بھی دستیا ب نہیں ہیں ، چھوٹا گوشت 400 روپے کلو فروخت ہوتا تھا جو آج پوش علاقوں میں 1200 سو اور غریب علاقوں میں 8سو روپے فروخت ہو رہا ، اس طرح بڑا گوشت 190 روپے کلو تھا جو آج 380 روپے کلو ہو چکا اس کے باوجود وزیر خزانہ کا یہ کہنا کہ غربت اور مہنگائی میں کمی آئی ہے تو یہ اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے جسے عوام تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں ، انہوں نے کہاکہ بجٹ میں 10 فیصد تک تنخوا ہوں اور پنشن میں اضافہ کرنے والے حکمران یہ کیوں نہیں سوچتے کہ ہر سال مہنگائی میں 22 فیصد تک اضافہ ہو رہا ہے اس لئے اس تنا سب سے تنخوا ہیں کیوں نہیں بڑھا ئی جاتیں ،بیروزگاری کا یہ عالم ہے کہ لو گ اعلیٰ تعلیم کی ڈگریاں لیکر ٹیکسیاں چلا رہے ہیں ، ایم ایس سی تعلیم یا فتہ نوجوانوں کو میٹروبس میں کنڈ یکٹر لگا یا جارہا ہے مجموعی طور پر حکومت عوام کیلئے ایک فیصد بھی کام نہیں کر سکی اس کی سزا عوام اسے عام انتخابات میں اپنے ووٹ کے ذریعے دیں گے اور پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آکر عوام کا معیار زندگی بہتر کرے گی ۔

فیصل آباد ( )پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ڈاکٹر اسد معظم نے کہا ہے کہ حکومت کا یہ کہنا کہ 2013ء میں جب اقتدار ملا تو ملک اندھیروں میں ڈوباتھا اور درجنوں سنگین بحرانوں کا سامنا تھا مگر آج وہ بحران ختم ہوچکے ہیں یہ حکومتی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے کیونکہ لوڈ شیڈنگ آج بھی برقرار ہے، دہشتگردی کا جن مکمل بے قابو ہے، بیروزگاری کم ہونے کی بجائے اس میںگزشتہ 5برسوں میں ہر سال اوسطً 8فیصد تک اضافہ ہوا ‘اُنہوںنے کہاکہ حکومت کے تمام تر دعوے درحقیقت عوا م کیساتھ ایک بھونڈا مذاق ہے ‘اپنے کمیشن کے چکر میں بڑے بڑے میگا پراجیکٹس لگانے والے حکمران صرف یہ بتادیں کہ اُس نے گزشتہ 4برسوں میں عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے کو نسا تیر مارا ہے ‘خود کشیوں کو روکنا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر ریاست اس میں بھی ناکام ہے ‘بھارت روزانہ کی بنیاد پر کنٹرول لائن پر جارحیت کررہا ہے مگر سفارتی محاذ پر پاکستان اس کیخلاف کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی کرنے میں مکمل ناکام ہے ،مجموعی طور پر (ن)لیگ کی حکومت 4برسوں میں کچھ بھی ڈلیور نہیں کرسکی اس لئے اس کے تمام تر دعوے صرف گندگی کا ایک ڈھیر ہیں اور کچھ بھی نہیں۔