فیصل آباد : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار جاں بحق

Police

Police

فیصل آباد (جیوڈیسک) میراں والا بنگلہ کے قریب پٹرولنگ پولیس کی موبائل پر تینوں پولیس اہلکار علاقے میں گشت کر رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزموں نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والوں میں اے ایس آئی عمران لیاقت کانسٹیبل رفاقت ،اور ڈرائیور اسحاق شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔