ایف آئی اے کی گوجرنوالہ اور فیصل آباد میں کارروائی 7 انسانی اسمگلرز گرفتار

Arrested

Arrested

گوجرنوالہ (جیوڈیسک) وزیرداخلہ کی ہداہت پر انسانی سمگلروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ملک گیر آپریشن جاری ہے۔

ایف آئی اے کی تازہ ترین کارروائی میں سات انسانی اسمگلر گرفتار کر لیے گئے ہیں. گوجرنوالہ اور فیصل آباد سے گرفتا ہونے والوں میں اشتہاری اور عدالتی مفرور بھی شامل ہیں۔

گرفتار ہونے والوں میں مکرم نعیم، محمد ذکی حیدر، غضنفر حسین، نوید زادہ، محمد اصغر، اور طیب نذیر شامل ہیں. ایف آئی اے کی جانب سے کارروائیوں کے دوران اس سے قبل بھی متعدد انسانی سمگلرز گرفتار کئے گئے ہیں۔