فلم پدماوتی کو تاریخی نظریہ سے نہیں دیکھنا چاہیے: جاوید اختر

Javed Akhtar

Javed Akhtar

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے نامور شاعر جاوید اختر نے کہا ہے کہ کہ فلم ملکہ پدماوتی کی کہانی تاریخی نہیں ہے اس لیے اسے تاریخی نظریے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے جاوید اختر کا کہنا تھا کہ تاریخ میں رانی پدماوتی کا کہیں ذکر نہیں ہے۔

پدماوتی کی کہانی اتنی نقلی ہے جتنی کہ سلیم اور انارکلی کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکبر کی جودھا بائی نام کی کوئی بیوی نہیں تھی لیکن ’جودھا اکبر‘ فلم بن گئی اور ’مغل اعظم‘ فلم میں بھی جودھا بائی تھیں۔

جاوید اختر نے نوجوان نسل کو مشورہ دیا کہ اگر انہیں تاریخ میں واقعی دلچسپی ہے تو اسے فلموں کی بجائے سنجیدہ کتابیں پڑھنی چاہیں۔ فلموں کو تاریخ مت سمجھیے اور تاریخ کو بھی فلم کے نقطہ نظر سے نہ دیکھیں۔ بس غور سے فلم دیکھیے اور اس کا لطف اٹھائیے۔