ممکنہ سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک اجلاس منعقد کیا گیا

جھنگ: ممکنہ سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی دفترریسکیو 1122 میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید کے زیرسرپرستی فلڈ موک اکسرسائز کے حوالہ سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں فلڈ 2015 کے پیش نظرتمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر طار ق سعید نے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو جانچنے اور مزید بہتری اور نکھار لانے کیلئے موک اکسر سائز کا انعقاد نا گزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلڈ کے دوران اور کسی بھی مشکل گھڑی میں انسانی جانوں کو بچانا اور ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔لہٰذا کسی بھی غفلت یا کوتاہی سے قیمتی جانوں کا نقصان ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر طارق سعید نے مزید کہا کہ ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ وارانہ تربیت بہت ضروری ہے جس کیلئے موک اکسر سائز تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر ٹریننگ دی جائیگی۔

Chaired  Dr Tariq Saeed Meatind

Chaired Dr Tariq Saeed Meatind