فٹبال ورلڈکپ، ارجنٹائن آوٹ، فرانس نے کوارٹرز فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Football World Cup

Football World Cup

ماسکو (جیوڈیسک) فیفا کے عالمی کپ 2018 میں آج ناک آئونٹ رائونڈ یعنی بیسٹ آف 16 رائونڈ کا پہلا میچ فرانس اور ارجنٹینا کے مابین کھیلا گیا ، میچ میں فرانس نے ارجنٹینا کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی ہے۔

دفاعی چیمپئن جرمنی کے بعد ورلڈ کپ دوہزار چودہ کی فائنلسٹ ارجنٹائن بھی عالمی کپ سے باہر ہو گیا۔ فرانس نے دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

2014میں جرمنی اور ارجنٹائن نے فائنل کھیلا تھا۔فرانس کے ریلیان مباپے نے دو گول اسکور کئے۔