سابق امریکی سینٹر کی موت سے پہلےآخری خواہش

Bob bennett

Bob bennett

نیویارک (جیوڈیسک) جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال کے بستر مرگ پر پڑے سابق ریپبلکن سینٹر باب بینئٹ نے اپنی موت سے چند گھنٹے پیشتر اپنے عزیزوں سے کہا کہ اس ہسپتال میں اگر کوئی مسلمان ہے تو اس کو بلایا جائے وہ اس سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف دیئے گئے بیانات پر معافی مانگنا چاہتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ مسلمان امریکہ کی ایک بہترین اور متحرک کمیونٹی ہے وہ ٹرمپ کی جانب سے توہین آمیز بیانات پر شرمسار ہیں اور وہ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے مسلمانوں سے معذرت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک حجاب میں ملبوس مسلمان خاتون سے کیا جس کی سینٹر باب بئنیٹ سے آخری ملاقات کرائی گئی۔

باب بئنیٹ کچھ روز قبل انتقال کر گئے وہ امریکی اسٹیٹ یوتھا سے تین بار سینٹر منتخب ہوئے تھے۔