فرانس: گاڑی بس اسٹاپ پر کھڑے افراد پر چرھ گئی،1 شخص ہلاک 1 زخمی

France Police

France Police

مارسیل (جیوڈیسک) فرانس کے جنوبی شہر مارسیل میں ایک گاڑی بس اسٹاپ پر کھڑے لوگوں پر چڑھ جانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ گاڑی دو مختلف بس اسٹاپوں پر کھڑے لوگوں سے جا ٹکرائی۔

پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ دہشت گرد حملہ تھا یا نہیں۔