ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے نواز شریف اور زرادی جیسی بیماریوں سے بچانا ہو گا: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو پھر ہمیں ملک کو نواز شریف اور زرداری جیسی بیماریوں سے بچانا ہو گا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی ‘‘انقلابی ڈرامہ ’’نوازشر یف اور انکے خاندان کو جیل سے نہیں بچاسکتا ، نوازشریف اورآصف زرداری نے ملک کونقصان پہنچایا ، دونوں پیسہ لوٹ کرملک سے باہرلے گئے ۔

ہمیں پاکستان کو ان سے بچاناہے ،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ شر یف خاندان کو اب نیب کے نام سے بھی ڈر آتا ہے ، نیب بھی احتساب کے معاملے میں سنجیدہ نظر نہیں آتا، اس لیے سپر یم کورٹ کا کیسز کی نگرانی کر نا ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام میرے ساتھ ہے توکیامیرے لئے لوٹ مارجائزہے ؟ججزنے کسی ملزم کواتناموقع نہیں دیاجتنانوازشریف کودیا مگر اسکے باوجو د نوازشر یف اور انکا خاندان اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکا کیونکہ اصل میں یہ خاندان بے گناہ نہیں بلکہ کر پٹ ہے ۔اپنے ایک ٹویٹ میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے بلین ٹری پراجیکٹ کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔