عام انتخابات میں ستر سالہ گند صاف ہو جائے گا : علامہ خادم حسین رضوی

Khadim Hussain Rizvi

Khadim Hussain Rizvi

لاہور : مرکزی امیر تحریک لبیک یارسول اللہ ۖپاکستان، علامہ خادم حسین رضوی، سرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری اور سرپرست سید عرفان احمد شاہ نے کہا کہ لیٹرے سیاستدانوں کے رائج کردہ کرپشن زدہ نظام نے ادارے تباہ کرک ے ملک کو اندھیروں کی طرف دھکیل دیا جبکہ درباری ،دین فروش مولوی کی دین کی بجائے پاپی پیٹ کی ترجمانی نے عام ،سادہ ،کم علم مسلمانوں کو گمراہ کردیا۔ملک کوایسی جمہوریت کی ضرورت ہے جس میں کرپشن کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے جوصرف رسول اللہ ۖ کادین ہی رائج کرسکتاہے۔تحریک لبیک یارسول اللہ ۖ پاکستان کی تنظیم سازی کے حوالے سے مختلف وفودکے ساتھ ملاقات کے دوران ایک سوال کے جواب میں سیدعرفان احمد شاہ کاکہناتھاکہ حافظ خادم حسین رضوی کی ایمانی جدوجہد نے دنیاکفرکولرزاکے رکھ دیاہے۔ہرطرف لبیک یارسول اللہ ۖ کی صدائیں اسلامی انقلاب کی نوید سنارہی ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اوررسول اللہ ۖ کی خصوصی مہربانی سے تحریک لبیک پاکستان آئندہ عام انتخابات میں ملک میں پھیلاسترسالہ گند صاف کرے گی۔انہوں نے کہاکہ بیماری پھیلانے والے جراثیم سے شفاء کی اُمید نہیں کی جاتی ہے۔

دین اور آئین کے غدار حکمران خاندانوں نے ملک کو تباہ کردیااُن سے بہتری یابھلائی کی اُمید نہیں رہی۔ایک طرف تحریک لبیک پاکستان کے نوجوان کارکن رسول اللہ ۖ کے دین کوتخت پر لانے کی جدوجہد میں کسی بھی مشکل کا سامناکرنے کیلئے تیارہیں تو دوسری جانب بچے،بوھوڑے اورخواتین بھی تیزی کے ساتھ اس قافلے میں شامل ہورہی ہیں۔افراد باشعور ہوجائیں تو انقلاب آجاتے ہیں۔جس طرح برصغیر کے مسلمانوں نے پرامن تحریک آزادی پاکستان چلائی اسی جذبہ ایمانی کے ساتھ آج تحریک لبیک پاکستان ملک کوانگریز،ہندوکے باقیات اورقادیانیوں کے غلام طقبے سے آزاد کروانے کیلئے میدان عمل میں ہے۔

امتیاز علی شاکر ۔03134237099
شعبہ نشرواشاعت (تحریک لبیک پاکستان)