دل تیرے درد محبت میں گرفتار بھی ہے

Love Pain

Love Pain

دل تیرے دردِ محبت میں گرفتار بھی ہے
اور اِس غم سے رہائی کا طلبگار بھی ہے
تیرے ہر حکم کی تعمیل ضروری تو نہیں
ہاں مجھے تیری کِسی بات سے اِنکار بھی ہے
ایک اِسرار کہ اب تک نہ کھُلا ہے تجھ پر
ایک منظر تیری بِینائی کے اُس پار بھی ہے
ہم کہ جِس شخص کے ارمانوں میں برباد ہوئے
کیا اُسے حالِ پریشاں سے سروکار بھی ہے
جو تیری بزمِ مسرت کا بھرم رکھتے ہیں
زندگی اُن کے لئے باعثِ آزار بھی ہے
کیا کوئی درس محبت کا بھی دیتا ہے یہاں
مکتبوں میں کوئی رعنائیِ افکار بھی ہے
جس محبت نے بہت دِل ہے دکھایا زریں
وہ محبت ہی میرے ظرف کا معیار بھی ہے

زریں منور