نوجوان لڑکی کے اغوا کی پرزور مذمت اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، البرٹ ڈیوڈ

Albert David

Albert David

لاہور : معاشرے میں لاقانونیت، جبر اور ظلم وزیادتی کے باعث جرائم میں اضافہ اور متشدد رویوں کو فروغ ملتا ہے۔ اس لئے ہم سب کواپنی اپنی سطح پر معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔

ان خیالات کااظہار پاکستان یونائیٹڈ کرسچن موومنٹ کے چیئرمین البرٹ ڈیوڈ نے گزشتہ روزمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے معصوم کم سن بچی جینفر جوزف کے اغوا،زیادتی کے بعدبے دردی سے قتل اور بہارکالونی لاہورسے دن دیہاڑے مسیحی نوجوان لڑکی مریم مشتاق کے اغوا کی پرزور مذمت کی اور لڑکی کی باعزت فوری بازیابی اور دونوں واقعات کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شرمناک واقعات معاشرے میں خوف وہراس اور عدم تحفظ کے احساس کو فروغ دیتے ہیں جس سے عام آدمی کا ریاستی اداروں سے اعتماد ختم ہونے کااندیشہ پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے سندھ میں تین ہندو بہنوں کے اغوا اور چارسدہ میں کمسن ابوذر کے ساتھ جنسی زیادتی کی بھی مذمت کی اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔