گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد نے مارکیٹوں میں سامان کی ترسیل روک دی

Goods Transporters

Goods Transporters

لاہور (جیوڈیسک) گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کی جانب سے کنٹینروں کو نہ چھوڑنے پر تمام منڈیوں اور ہول سیل مارکیٹوں میں سامان کی ترسیل روک دی گئی جس کے باعث نہ صرف تاجروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

بلکہ ہول سیل مارکیٹوں میں بھی کاروبار نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں ۔ فصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں بڑی تعداد میں کنٹینرز کی پکڑ دھکر کے بعد گڈز ٹرانسپورٹر اتحاد کی جانب سے ہول سیل منڈیوں میں مال کی ترسیل بند کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے جنرل سیکرٹری نبیل طارق نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے باعث ٹرانسپورٹروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے اب ٹرانسپورٹر یہ کاروبار ہی بند کرنے پر غور کر رہے ہیں کیونکہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔