حکومت کا عوام سے ایک لٹر پٹرول پر 34، ڈیزل پر 40 روپے منافع وصول

Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت عوام سے ٹیکسز کی مد میں پٹرول پر 34 روپے اور ڈیزل پر 40 روپے منافع وصول کرنے لگی۔ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 50 روپے 27 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ پیٹرول پمپ مالکان کو 84 روپے 51 پیسے فی لیٹرمیں فراہم کیا جاتا ہے۔

قومی اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی شرح سے متعلق وزارت پٹرولیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 50 روپے 27 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ صارفین کے لیے پٹرول کی قیمت 84 روپے 51 پیسے ہے۔ حکومت مہنگائی کی چکی میں پستی عوام سے ایک لٹر پٹرول پر 34 روپے 24 پیسے وصول کر رہی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 55 روپے 9 پیسے ہے جبکہ ڈیزل صارفین کے لیے یہ قیمت 95 روپے 83 پیسے ہے۔ اس طرح حکومت ڈیزل استعمال کرنے والوں سے بھی ایک لیٹر پر 40 روپے 74 پیسے ٹیکس بٹور رہی ہے۔