گرین شرٹس انگلینڈ کیخلاف جیت کر مخالفین کے منہ بند کر دینگے۔ وقار یونس

Waqar Younis

Waqar Younis

لاہور (جیوڈیسک) سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کے بعد انگلینڈ میں لمبی تیاریوں سے ٹیم کو بہت فائدہ ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پریکٹس میچوں میں بلے بازوں اور باؤلرز کا اچھی پرفارمنس سے دھاک بٹھا دینا زبردست ہے۔

وقار یونس نے تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ پر بھی بات کی، کہتے ہیں کہ انگلینڈ سیریز ان کے کیریئر کے لئے بہت اہم ہے۔ ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر انور علی نے بھی کرکٹ دیوانگی میں انٹری ڈالی۔ کہتے ہیں ٹیم پاکستان میں تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔

امید ہے جیت شاہینوں کی ہو گی۔ سابق ہیڈ کوچ نے امید ظاہر کی کہ گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف جیت کر مخالفین کے منہ بند کر دیں گے۔