جی ٹی روڈ دینہ پر اوور ہیڈ برج نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو روڈ کراس کرنے لے لیے سخت مشکلات کا سامنا

Dina

Dina

دینہ (جمیل احمد کھٹانہ سے) جی ٹی روڈ دینہ پر اوور ہیڈ برج نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو روڈ کراس کرنے لے لیے سخت مشکلات کا سامنا، کئی بار حادثات رونما ہو چکے جس کی وجہ سے کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،ایک بار منظٖور ہونے والا منصوبہ پھر تعطل کا شکار ،عوام الناس کا اعلی حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دینہ شہر مین جی ٹی روڈ پر اوور ہیڈ برج کی سہولت میسر نہیں جس کی وجہ سے دیہاتوں سے آنے والے مرد و خواتین بچوں کو جی ٹی روڈ کراس کرنے کے لیے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،شہر کی حدود ہونے کے باوجود جی ٹی روڈ پر گاڑیاں انتہائی تیز رفتاری سے گزرتی ہیں جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں ،ان حادثات کے نتیجے میں کئی افراد اپنی جانوں کو گنوا بیٹھے ہیں ،اوور ہیڈ برج کا منصوبہ ایک بار منظوری کے باوجود تعطل کا شکار ہو گیا ہے ،دینہ شہر کی عوام کا یہ ایک درینہ مطالبہ ہے جس کا الیکشن میں کئی بار وعدہ بھی ہو چکا ہے لیکن وعدہ اب تک وفا نہ ہو سکا ،عوام الناس نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
————————————————————————————————
دینہ ( جمیل احمد کھٹانہ سے)خواتین کے قومی شناختی کارڈ اور ووٹر رجسٹریشن کے اجراء کی اہمیت کے بارے میں سمینار عوامی فورم میں سیاسی شخصیات سمیت سماجی رہنماؤں کی شرکت کنزیومر رائٹس کمیشن آف پاکستان کے زیر انتظام خواتین کے قوم شناختی کارڈ کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق خواتین کے قومی شناختی کارڈ اور ووٹر رجسٹریشن کے اجراء کی اہمیت کے بارے میں ایک سمینارکا انعقا دکیا گیا ،سمینار میں ڈسٹرکٹ چیئرمین راجہ قاسم علی خان ،محمد اشفاق زونل ہیڈ نادرا ،محمد اشتیاق الیکشن آفیسر سمیت چیئرمینز نے شرکت کی ،سمینار میں حاضرین نے خواتین کے قومی شناختی کارڈ اور ووٹررجسٹریشن کے بارے میں مکمل بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔سمینار میں تعاون ٹرسٹ فا ڈپوکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاونٹ بیلیٹی کا تھا ۔
————————————————————————————————

دینہ ( جمیل احمد کھٹانہ سے) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر گجرات سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے قلابازیاں کھاتی ہوئی اُلٹ گئی ،3افراد شدید زخمی ،کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گجرات سے راولپنڈی کی طرف جانے والی کار جب دینہ کے قریب چک اکا کے مقام پر پہنچی تو اچانک کار موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتی ہوئی اُلٹ کر نالے میں جا گری ،جس سے کار میں سوار 3افراد زخمی ہو گئے ،حادثہ میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔یاد رہے کہ چک اکا موڑ پر آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں جس سے کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ بھی دھو بیٹھے ہیں شہریوں نے اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ حادثات کی روک تھام کے لئے یہاں پر موٹر پولیس کو مستقل کھڑا کیا جائے تاکہ قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دینہ ( جمیل احمد کھٹانہ سے )اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی وارننگ کے باوجود مین بازار دینہ کا ناجائز تجاوزات خاتمہ ممکن نہ ہو سکا ،مین بازار دوکانداروں نے اپنی دوکانوں کے سامنے تھڑے کرایہ پر لگوا لیے جو کہ نا جائز تجاوازت میں شامل ہیں ،مین بازار میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے مرد وخواتین اوربزرگوں کو خرایدری میں مشکلات کا سامنا ، فرحت جمیل ٹی ایم اے انفورسمنٹ انسپکٹر کو ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے سلسلے میں کئی بار لڑائی جھگڑوں اور تذلیل کا سامنا کرنا پڑا ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ ،چیئرمین بلدیہ دینہ ،ٹی ایم اے دینہ سے نوٹس کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق مین بازار دینہ شہر کا ایک مصروف ترین بازار ہے جہاں سے مرد و خواتین ،بچے بوڑھے خریداری کرتے ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے چارج سنبھالتے ہی شہر کا دورہ کیا تھا اور خصوصا مین بازار کے دوکانداروں کو وارننگ جاری کی تھی کہ وہ اپنے طورپر مین بازار سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر لیں بہتر ہے کہ انتظامیہ کو ئی ایکشن لے لیکن اس کے باوجود بااثر دوکانداروں نے ناجائز تجاوزات کو ختم نہیں کیا بلکہ صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے ،مین بازار کی صورتحال اس وقت یہ ہے کہ ہر دوکاندار نے اپنی دوکان کے سامنے ایک اور دوکان تھڑے کی شکل میں لگوا لی ہے جس کا وہ باقاعدہ کرایہ وصول کرتے ہیں،مرد و خواتین کا مین بازار سے گزرنا مشکل ہو گیا ہے ،ریڑھی بان علیحدہ مین بازار کی روڈ پر گردش کرتے دکھائی دیتے ہیں ،اس کے بعد رہی سہی کسر دینہ کے دوکانداروں کا سامان لانے والے ریڑھے نکال دیتے ہیں جو کہ گڈز سے سامان لایا جاتا ہے ،اس بات پر پابندی ہونی چاہے کہ دن کو گڈز سے سامان 2بجے کے بعد مین بازار میں داخل ہونے دیا جائے ،مین بازار کے اسٹارٹ میں بلدیہ دینہ کی طرف سے لگایا گیا سنگل بھی نیچے کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے گاڑیاں بھی آسانی سے مین بازار میں داخل ہونا شروع ہو جاتی ہیں جبکہ دن کو بڑی چھوٹی گاڑیوں کا مین بازار میں داخلہ بند ہے ،خواتین دوران شاپنگ مین بازار مرد و خواتین کے رش کی وجہ سے سخت پریشان ہیں ، ، عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر دینہ ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ،چیئرمین بلدیہ دینہ ،ٹی ایم اے بلدیہ دینہ سے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دینہ (جمیل احمد کھٹانہ سے)دینہ چوکی کے سامنے سروس روڈ پر بیریل لگا کر سروس روڈ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے سبزی منڈی داخل ہونے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ،ڈی پی او جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ ،چیئرمین بلدیہ دینہ سے نوٹس کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دینہ سٹی چوکی کے سامنے سروس روڈ پر بیریل لگا دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے سروس روڈ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہو گئی ہے ،شہر کی طرف سے آنے والے افراد سروس روڈ کے ذریعے سبزی منڈی داخل ہوتے تھے جن کو شدید مشکلات کا سامنا درپیش ہے ،سروس روڈ پر بیریل لگانے کی کوئی ایمرجنسی ضرورت بھی نہیں ہے کیونکہ وہاں سے شہر کی لوکل ٹریفک نے گزرنا ہوتا ہے ،عوام الناس نے ڈی پی او جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ ،چیئرمین بلدیہ دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی چوکی کے سامنے رکھے گئے بیریل کو فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ سروس روڈ ٹریفک کی روانی ممکن ہو سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دینہ ( جمیل احمد کھٹانہ سے )یونین کونسل نگیال گاؤں گنگال کے مقیم اپنی مدد آپ کے تحت گلیاں اور نالیاں بنانے پر مجبور ،بلدیاتی نمائندے غائب ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نگیال کے گاؤں گنگال کی گلیاں اور نالیوں کی حالت انتہائی ابتر ہے ،یونین کونسل نگیال کے گاؤں گنگال کے مقیم افراد اپنی مدد آپ کے تحت گلیاں اور نالیاں بنوانے پر مجبور ہیں جبکہ بلدیاتی نمائندے غائب ہیں یونین کونسل نگیال کے علاقے گنگال کے محلہ چوہدریاں کی گلیاں اور نالیاں اہل علاقہ اپنی مدد اآپ کے تحت بنوا رہے ہیں ،بلدیاتی نمائندوں کا نام و نشان نظر نہیں �آ رہا ،ان گلیوں اور نالیوں کی تعمیر میں اہم کردار اہل علاقہ کے معززین میں چوہدری جمیل ،چوہدری طاہر ،چوہدری عبدالنوید ادا کر رہے ہیں ،اس کام کا تخمینہ تقریبا 2لاکھ روپیہ لگایا گیا ہے جو اس پر مصرف آئے گا ،اہل علاقہ نے مسلم لیگ ن کے عہدیداروں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے کہ الیکشن کے وقت تو ووٹ کے لیے نظر آ جاتے ہیں اور بڑے بڑے بانگ دعوے کرتے ہیں لیکن اس کے بعد غائب ہو جاتے ہیں ،ہمارے علاقے کو لاوارث تصور کیا جاتا ہے جس کا جواب ہم آئندہ آمدہ الیکشن میں ان کو دیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دینہ ( جمیل احمد کھٹانہ سے)دینہ شہر میں منچلے نوجوانوں کا موٹر سائیکل کے ذریعے گولی یا دھماکے کی آواز نکالنا معمول بن گیا ،بچے خواتین ،بوڑھے ،یک دم آواز سن کر گھبراہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں جو کسی کمزور دل کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں ،سکولوں اور شہر میں موٹر سائیکل سے دھماکے یا فائرنگ کی آوازیں شہری تنگ،ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں منچلے موٹر سائیکل سوار نوجوان طبقہ نے آج کل ایک نئی شرارت بنا لی ہے ،ہنڈا 125موٹر سائیکل دوران تیز رفتاری سوئچ آف کرنے سے موٹر سائیکل سے گولیوں کے چلنے یا دھماکے کی آواز نکلتی ہے یہ عام معمول بنا لیا ہے اور ان کی آواز سن کر بچے ،بوڑھے خواتین خوف ذدہ ہو جاتے ہیں جیسے کوئی واقعہ رونما ہو گیا ہو ۔یہ منچلے نوجوان عموما سکول چھٹی ٹائم یا شہر کی حدود میں یہ کرتب کرتے دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے کسی کمزور دل انسان کی جان بھی جا سکتی ہے ،عوام الناس نے ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے نوجوانوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہر کا امن و سکون تباہ نہ ہو اور افراتفری نہ پھیل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔