حافظ عبدالعزیز اور ظفر اقبال برادری سمیت PTI میں شامل

PTI Chakwal

PTI Chakwal

چکوال : وائس پریزیڈنٹ تحصیل چکوال حافظ عبدالغفور اورجوائنٹ سیکرٹری ILF راولپنڈی ڈویژن چوہدری طلعت ایڈووکیٹ کی خصوصی کاوشوں سے یونین کونسل سرال کے گائوں جوراں میں حافظ عبدالعزیز اور ظفر اقبال نے مرکزی سیکرٹری ممبرشپ راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی موجودگی میں اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر ایک کرکٹ ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا گیا جس میں مرکزی سیکرٹری ممبرشپ راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار برائے حلقہ PP-20 راجہ طارق افضل کالس اورسیکرٹری پولیٹیکل ٹریننگ شمالی پنجاب سید اسد علی شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر علاقہ کے معززین اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔