حاجی قیصر امین بٹ کی مشاہد حسین سید اور چوہدری احمد مختار کے گھر آمد

Haji Qaiser with Ch. Ahmed Mukhtar

Haji Qaiser with Ch. Ahmed Mukhtar

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، وائس چیئرمین اے کیوخان ہسپتال، سابق ممبرصوبائی اسمبلی اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری نے مشاہد حسین سید کے والد اور چوہدری احمد مختار کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، حاجی قیصرامین بٹ نے دونوں رہنمائوں کے گھر جاکر فاتحہ خوانی بھی کی۔

مجاہد حسین سید سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران حاجی قیصر امین بٹ نے ان کے والد گرامی کی قیام پاکستان میں اہم خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔دوسری جانب چوہدری احمد مختار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران ان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

میڈیا سیکرٹری
حاجی قیصر امین بٹ القادری
سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
180راوی پارک راوی روڈ لاہور